ذرائع: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے جنوبی ہند کے دورہ کے پیشِ نظر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے پیر‘ منگل26 اور 27 دسمبر کو بولارم اور سوماجی گوڑہ کے درمیان کچھ ٹریفک پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے بتایا کہ اپنے پانچ روزہ قیام کے دوران صدر مرمو امپا اور بھدراچلم مندروں کا دورہ کریں گے اور شہر میں منعقد ہونے والے پروگرامس میں بھی حصہ لیں گی۔ حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے ایک بیان میں کہا کہ پیر کی دوپہر 3تا10 بجے رات تک حکیم پیٹ،
ترملگری، کارخانہ، سکندرآباد کلب، ٹیولی، پلازہ، بیگم پیٹ، راج بھون، سوماجی گوڑہ کے راستوں پر ٹریفک تحدیدات رہیں گی۔ پولیس نے مسافرین سے اوآر آر‘ شاہ میرپیٹ سے میڑچل تک متبادل راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے؛ جبکہ کومپلی، سچترا، بوئن پلی، تاڑبند، لی رائل پیالس، سی ٹی او (یا) شاہ میرپیٹ بذریعہ بی آئی ٹی ایس روٹس کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔ شہر کے راستہ سے آگے بڑھنے کے اور کیسرا‘ گھٹکیسر‘ اُپل، ناچارم، تارناکہ کے راستوں سے ہوتے ہوئے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔